آصف زرداری پیپلزپارٹی کوتباہ کرکے ڈ انس کررہے تھے:خواجہ آصف

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کوپیپلزپارٹی کی حالت زارپرجشن نہیں مناناچاہیے وہ پیپلزپارٹی کوتباہ کرکے ڈ انس کررہے تھے، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کوپیسہ بنانےوالی مشین بنادیا وہ ذاتی مفادات کوسامنے ر کھ کرفیصلے کرتے ہیں،بینظیرکی شہادت کے بعدپیپلزپارٹی میں زرداری کاسکہ چلتاہے۔

پاکستان علما کونسل نے کل ملک بھر میں ’’لبیک یا اقصیٰ ‘‘ منانے کا اعلان کر دیا ، امریکی صدر نے امن کو تباہ کرنے کی سازش کی ،بھر پور جواب دینا ہو گا :علامہ طاہر اشرفی
نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ آصف خواجہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کونظریئے کے مطلب کانہیں پتا ایک جیسے لوگ ہمارے خلاف اکٹھے ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ختم کرنےکی کوششیں کرنےوالے ما یوس ہوں گے طاہرالقادری پاکستان سے چندہ اکٹھاکرکے باہرچلے جاتے ہیں۔خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ابھی تک بحث بروقت الیکشن پرہورہی ہے قبل ازوقت الیکشن کے فیصلے پرپارٹی میں ابھی تک غورنہیں ہوا۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں