پی آئی اے کا بل جلدبازی میں منظور کرایا، وزیراعظم کی زبان میں نرمی کے بجائے سختی آگئی : خورشید شاہ

پی آئی اے کا بل جلدبازی میں منظور کرایا، وزیراعظم کی زبان میں نرمی کے بجائے ...
پی آئی اے کا بل جلدبازی میں منظور کرایا، وزیراعظم کی زبان میں نرمی کے بجائے سختی آگئی : خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے سے متعلق بل جلدبازی میں منظور کرایا گیا، وزیراعظم کی زبان میں نرمی کے بجائے سختی آگئی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے معاملے میں ڈائیلاگ کے بجائے ماردھاڑ ہوئی اور قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہاہے لیکن حکومت اپنی ضد پر اڑی ہوئی ہے، ہم نے پیشکش کی تھی کہ بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالاجائے۔ انہوں نے کہا کہ قرض اتاروملک سنواروسکیم کے مقابلے میں پاکستان پردوگنا قرضہ چڑھ چکاہے، پی آئی اے کے معاملے پر وزیراعظم کا منتظرہوں کہ وہ کب پارلیمنٹ میں آئیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -