”نوکری پر واپس نہ آئے تو برطرف کیا جا سکتا ہے“ڈائریکٹر ایچ آر پی آئی اے کا ملازمین کو خط

”نوکری پر واپس نہ آئے تو برطرف کیا جا سکتا ہے“ڈائریکٹر ایچ آر پی آئی اے کا ...
”نوکری پر واپس نہ آئے تو برطرف کیا جا سکتا ہے“ڈائریکٹر ایچ آر پی آئی اے کا ملازمین کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کے ڈائریکٹر ایچ آر نے تمام ملازمین کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں ان کو فوری طور پر کام پر واپس آنے کا کہا گیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ لازمی سروسز ایکٹ کا نفاز ہو چکا ہے جو ملازم اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس کو نہ ماننے والے ملازم کو برطرف بھی کیا جاسکتا ہے۔ایسے ملازم کو جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔یہ ایکٹ چھ ماہ کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے میں ہڑتالیوں کی کوئی جگہ نہیں ۔ ایسے فعل کی کوئی گنجائش نہیں ہڑتالیوں کی وجہ سے عوام کو تکلیف کا سامنا ہے جس کے تدارک کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -