پلی بارگین آرڈیننس عجلت میں جاری کیا گیا ،منتخب نمائندوں کو نظر انداز کرکے حکومت نے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے:سراج الحق

پلی بارگین آرڈیننس عجلت میں جاری کیا گیا ،منتخب نمائندوں کو نظر انداز کرکے ...
پلی بارگین آرڈیننس عجلت میں جاری کیا گیا ،منتخب نمائندوں کو نظر انداز کرکے حکومت نے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے:سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پلی بارگین آرڈیننس عجلت میں جاری کیا گیا ہے،منتخب نمائندوں کو نظر انداز کرکے حکومت نے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پلی بارگین کرانے والوں کے کیسزدوبارہ دیکھنے کی ضرورت ہے ،آرڈیننس لانا ثبوت ہے کہ حکومت پارلیمانی روایات تسلیم نہیں کرتی ، پلی بارگین ختم کرنے کے لیے اسمبلی میں 3بل پیش کیے ہیں۔

حکومت کا نیب قوانین میں ترمیم کا فیصلہ،بدعنوانی سے متعلق سزاﺅں کو مزید سخت کرنے کی تجویز دی ہے:اسحاق ڈار
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کسی معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لینا چاہتی ، جماعت اسلامی نے ہمیشہ پلی بارگین کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ، پلی بارگین کے خلاف آرڈیننس لانا پارلیمنٹ کی توہین ہے ،حکومت نے عجلت اور راتوں رات آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -