الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار، عدالت نے لیگی رہنما سمیرا ملک کو چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کے عہدے پر بحال کر دیا

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار، عدالت نے لیگی رہنما سمیرا ملک کو چیئرپرسن ...
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار، عدالت نے لیگی رہنما سمیرا ملک کو چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کے عہدے پر بحال کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز لیگ کی رہنما سمیرا ملک کو چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کے عہدے پر بحال کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے حلقے میںضلع کونسل کا انتخاب دوبار ہ کرانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سمیرا ملک کو ضلع کونسل خوشاب کے عہدے پر بحال کر دیا ۔سمیرا ملک نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔
یاد رہے الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا جس پر سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن میں اپنی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔ سمیرا ملک ضلع کونسل خوشاب سے نواز لیگ کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئی تھیں۔

مزید :

قومی -