پیمرا نے ”اگلو “ کے غیر شائستہ اور قابل اعتراض کمرشل پر پابندی عائد کردی

پیمرا نے ”اگلو “ کے غیر شائستہ اور قابل اعتراض کمرشل پر پابندی عائد کردی
پیمرا نے ”اگلو “ کے غیر شائستہ اور قابل اعتراض کمرشل پر پابندی عائد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ناشائستہ مواد پر مشتمل اشتہار کی نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے۔مذکورہ اشتہار  قابل اعتراض ، اخلاقیات سے گر ہوا اور غیر شائستہ قرار دے دیا گیا۔

انٹرنیشنل ایئرلائنز کی رینکنگ جاری ،پی آئی اے کتنے نمبر پرآئی؟ جان کرآپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ معمول کی مانیٹرنگ کے دوران اتھارٹی کے نوٹس میں آیا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز پر ”اِگلو “ پروڈکٹ کا اشتہار دکھایا جارہا ہے جس میں نشر کیا جانے والا مواد ناشائستہ ،قابلِ اعتراض ،اخلاقیات کے عمومی قابلِ قبول معیارات کے بر عکس اور پیمرا قوانین کی بیشتر شقوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے لہذا پیمرا آرڈیننس 2002ء(ترمیمی ایکٹ 2007 ء)کی دفعہ 27(a)کے تحت مذکورہ اشتہار کی نشریات پر8جولائی 2017ءشام 4بجے سے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلوں اور کیبل آپریٹرز کے خلاف پیمرا آرڈیننس 2002 ء(ترمیمی ایکٹ 2007ء)کی سیکشن 29اور 30کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مذکورہ اشتہار پر خاتون کی جانب سے آئس کریم کھانے کے انداز کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مذکورہ اشتہار کو نازیبا قرار دیتے ہوئے پیمرا سے اس پر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید :

قومی -