کشیدہ تعلقات، بھارت پاکستان کے ساتھ دشمنی میں انسانیت بھی بھول گیا، پاکستانی مریضہ کو بھارتی ویزہ دینے سے انکار

کشیدہ تعلقات، بھارت پاکستان کے ساتھ دشمنی میں انسانیت بھی بھول گیا، ...
کشیدہ تعلقات، بھارت پاکستان کے ساتھ دشمنی میں انسانیت بھی بھول گیا، پاکستانی مریضہ کو بھارتی ویزہ دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان اور بھارت کے خراب تعلقات کے باعث علاج کی منتظر 25 سالہ پاکستانی مریضہ کو بھارتی سفارتخانے نے ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔

”ڈریپ چالیس چور کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی “ پاکستان ڈرگ لائرفورم وینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ کی رہائشی فائزہ کو منہ کا ٹیومر ہے اور بھارت کے اندر پراشتھا ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال نے 10 لاکھ وصول کرکے پاکستانی مریضہ کو بھارت علاج کے لیے بلوایا تھا۔فائزہ نے بتایا کہ بھارتی سفارت خانے نے ان کی جانب سے ویزے کے اجرا کے لیے کی جانے والی درخواست پر پاک بھارت تعلقات خراب ہونے کی بنا پر ویزہ روک رہے ہیں جبکہ میں نے دوستوں کی مدد سے آپریشن کی رقم جمع کی ہے ۔بھارتی سفارتخانے کی جانب سے ویزہ کے اجرا سے انکار پر فائزہ علاج معالجے سے محروم رہ جائیں گی۔دوسری جانب فائزہ کی والدہ کا اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک بھارت سیاستدان اور رفاعی ادارے فائزہ کے بھارت میں علاج کے لیے مدد فراہم کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں 18 ستمبر کو ہونے والے اوڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور بھارت کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے جبکہ کشمیر میں ہندوستانی فوجی مرکز پر حملے میں 18 فوجیوں کی ہلاکت کا الزام نئی دہلی کی جانب سے پاکستان پر عائد کیا گیا تھا، جسے اسلام آباد نے سختی سے مسترد کردیا تھا۔

مزید :

قومی -