کسی سے ڈرنے والا نہیں، میرشکیل الرحمان کے پیچھے دبئی تک جاوں گا:عمران خان

قومی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جیو والے فرعون بن گئے اور تنقید کرنے پر بلیک میل کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کے 19 اپریل کو جیو نے آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کا میڈیا ٹرائل کیا اور میڈیا ٹرائل سے متعلق پوچھنا میرا حق ہے کیوں کہ آئی ایس آئی کو کمزور کرنا دراصل فوج کو کمزور کرنے کے مترادف ہے لیکن جیو کی جانب سے جواب دینے کے بجائے بلیک میل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لوگوں نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں لیکن جیو کے مالک میر شکیل الرحمان تنقید برداشت کرنے کے بجائے کردار کشی اور بلیک میل کررہے ہیں لیکن کسی سے ڈرنے والا نہیں شکیل الرحمان کے پیچھے دبئی تک جاو¿ں گا۔