کراچی میں امن و استحکام کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کراچی میں امن و استحکام کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا:آرمی چیف جنرل قمر ...
کراچی میں امن و استحکام کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر کہا کہ کراچی میں امن و استحکام کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹر ز کراچی کے دورہ کے موقع پر کراچی کی سکیورٹی کی صورتحال اور آپریشن ردالفساد اور مردم شماری میں سندھ حکومت کی معاونت پر بریفنگ دی گئی۔

سمندر کی تہہ میں فحش فلمیں بناتی اداکارہ کو موقع پر ہی انتہائی دردناک ’سزا‘ مل گئی

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی میں امن و استحکام کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا اور سندھ میں امن کی صورتحال کو بہتر بنائیں گے۔آرمی چیف مختلف باغی گروپوں کو  قومی دھارے میں لانے کیلئے انٹیلی جنس اداروں،رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے آپریشن ناگزیز ہے۔قبل زیں کورکمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ ڈی جی رینجز زبھی موقع پر موجود تھے۔

شادی کے موقع پر دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات کہہ دی کہ فوٹوگرافر کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے، اس تصویر کے پیچھے وہ بات جس نے منٹوں میں اسے پوری دنیا میں پھیلادیا

مزید :

قومی -