ذرا آپ اپنی اداؤ ں پر غور کریں،یہ عدالت ہے،لڑائی سے شیخ رشید نے بچالیا: چیف جسٹس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ یہ عدالت ہے پریس کلب نہیں ، پڑھے لکھے لوگ ہیں احساس کرنا چاہیے کہ معاملہ عدالت میں ہے،شیخ رشید نے بچالیا ورنہ لڑائی ہونے لگی تھی۔
۔پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ میڈیا میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ ”آپ ہی اپنی اداﺅں پر ذرا غور کریں ،کچھ ہم نے کہا تو شکایت ہوگی “۔دوران سماعت نعیم الحق اور خرم نواز کے جھگڑے کا ذکر بھی آیا جس پر جسٹس کھوسہ نے کہا کہ ہم دیکھ رہے تھے، شیخ رشید نے بچالیا ورنہ لڑائی ہونے لگی تھی۔یہ عدالت ہے پریس کلب نہیں، پڑھے لکھے سیاستدانوں کو خود ہی احساس ہونا چاہیے۔اس موقع پر شریف فیملی کے وکیل سلمان بٹ نے سپریم کورٹ کے احاطے میں سیاسی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک پر پابندی لگانے کی استدعا کی جسے مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے ملک کا میڈیا ذمہ دار ہے۔