اسحاق ڈار زیر علاج ہیں ،ان کی واپسی کے حوالے سے کچھ نہیں کہ سکتا:شاہد خاقان عباسی
مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار کی عیادت کی ہے،وہ ابھی زیر علاج ہیں ان کی پاکستان واپسی کے حوالے سے کچھ نہیں کہ سکتا،پارٹی میں کوئی بڑا ختلاف نہیں ،جو بھی اختلافات وہ معمولی نوعیت کے ہیں۔
پاکستان روانگی سے قبل ائیر پورٹ پرمیڈیانمائندوں سے گفتگو میں وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت انتخابات کی بات قیاس آرائی ہے،الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ حلقہ بندیوں کیلیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این آراوہم نے کبھی نہیں کیا ۔وہ کہتے ہیںکہ امیدہے نیااسلام آبادایئرپورٹ مارچ تک آپریشنل ہوجائےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مانچسٹر سے پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے ہیں،وہ پی کے702سے ا سلام آبادروانہ ہوئے۔
قونصل جنرل پاکستان نے و زیراعظم شاہدخاقان عباسی کو الوداع کیا۔