پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت چکا ہے ،واشنگٹن میں بیٹھے لوگوں کوخطے کی حقیقی صورتحال کا ادراک نہیں ،خواجہ آصف

پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت چکا ہے ،واشنگٹن میں بیٹھے لوگوں کوخطے کی ...
پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت چکا ہے ،واشنگٹن میں بیٹھے لوگوں کوخطے کی حقیقی صورتحال کا ادراک نہیں ،خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت چکا ہے ،ایک دو واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن ہم یہ جنگ جیت چکے ہیں،سفراءکانفرنس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم خوددار قوم ہیں، ایک ایک انچ کی ہر حال میں حفاظت کرینگے، پاکستانی قوم کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دیں گے،خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات ختم نہیں کر رہے،معاملات ملکی مفادات کی نظر سے دیکھیں گے، امریکا،پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا احترام کرے،واشنگٹن میں بیٹھے لوگوں کو پاکستان اور خطے کی حقیقی صورتحال کا ادراک نہیں ،وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی احترام کیساتھ قربانیوں کا ادراک کرنیوالے ممالک کیساتھ آگے بڑھے گا، امریکہ سمیت کسی بھی ملک سے تعلقات کو باہمی احترام پر مبنی دیکھنا چاہتے ہیں،خواجہ آصف نے کہا کہ آج چین جا رہا ہوں،دو تین روز میں ایران کا دورہ بھی کروں گااور گزشتہ روز افغان وزیر خارجہ سے رابطہ ہو اتھاجس میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل دوست ممالک کا دورہ بھی کروں گا ، سب سے پہلی ترجیح پاکستان کو دہشتگردی سے محفوظ بنانا ہے ، انہوںنے کہا سفراءکانفرنس میں خطے کے مسائل حل کرنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے اورپاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملکر خطے کے مسائل حل کرے گا، خواجہ آصف نے کہا کہ برکس میں جن تنظیموں کا نام لیا گیا وہ پاکستان میں کالعدم ہیںاورچین نے برکس اجلاس میںبھارت کی بہت چیزیں شامل نہیں کیںانہوں نے کہا کہ تینوں دن کانفرنس میں سیکیورٹی اداروں اور فوج کے نمایندے موجود تھے اورکشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہے اوریہ غلط فہمی ہو گی کہ 40 سال کا ملبہ دنوں میں ٹھیک ہو جائے، ہم نے بیانیہ تیار کیا ہے سب کو اس سے آگاہ کریں گے، خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری جیسی قربانیاں کسی اور ملک نے نہیں دیں،آج کراچی وزیردستان خیبریاجنسی اور باجوڑ میں امن ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -