بلوچستان میں مغربی سرحد کے پار سے دہشت گردی ہو رہی ہے: احسن اقبال

بلوچستان میں مغربی سرحد کے پار سے دہشت گردی ہو رہی ہے: احسن اقبال
بلوچستان میں مغربی سرحد کے پار سے دہشت گردی ہو رہی ہے: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں بے مثال ہیں، بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہو گا، ہمارا نصب العین پاکستان اور خطہ میں امن کے عمل کو مستحکم کرنا ہے، دنیا بھر میں پاکستان کا نیا چہرہ ابھر رہا ہے اور ہم اقوام عالم کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی مغربی سرحد کے پار سے ہو رہی ہے، پاکستان کے خلاف ہونے والی ریشہ دوانیوں کو ناکام بنا دیں گے، ہمارا نصب العین پاکستان اور خطہ میں امن کے عمل کو مستحکم کرنا ہے۔

پاکستان کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے، بیرونی ممالک کو اسلام آباد پر تنقید بند کرنا ہوگی: جیریمی کوربن
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں بے مثال ہیں، بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کامیابی سے جاری ہے، پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے معیارکو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ سیکورٹی اداروں کی کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اپنے کسی شہری کو دوسرے ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

مزید :

قومی -