این اے 120 مسلم لیگ ن کی جانب سے کون سی خاتون رہنماءالیکشن لڑیں گی؟ سب سے بڑی خبر آ گئی، تمام اندازے غلط ثابت، مخالف جماعتوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ میدان میں

این اے 120 مسلم لیگ ن کی جانب سے کون سی خاتون رہنماءالیکشن لڑیں گی؟ سب سے بڑی ...
این اے 120 مسلم لیگ ن کی جانب سے کون سی خاتون رہنماءالیکشن لڑیں گی؟ سب سے بڑی خبر آ گئی، تمام اندازے غلط ثابت، مخالف جماعتوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ میدان میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو امیدوار کے طورپر نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جی ٹی روڈ پر کوئی حادثہ پیش آیا اور غریب کا بیٹا مارا گیا تو اس کی ایف آر بھی نواز، شہباز شریف کیخلاف کٹے گی: شیخ رشید
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدوار کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام سامنے آ رہا تھا کہ تاہم اب سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو امیدوار کے طور پر نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے نواز شریف جیتے تھے اور بعد ازاں وزارت عظمیٰ پر فائز ہوئے تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے باعث یہ سیٹ خالی ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے 17 ستمبر کو اس سیٹ حلقہ میں ضمنی انتخاب کرائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نیا پارٹی صدر منتخب کر کے آگاہ کیا جائے، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو نوٹس جاری کر دیا
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے یاسمین راشد اس حلقے میں ضمنی انتخاب لڑیں گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -