نوازشریف اقتدارسے باہرہوگئے،اب کسے سزادینے کی کوششیں کی جارہی ہے؟احسن اقبال

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال عالمی ایجنڈے کا شاخسانہ ہے کچھ قوتیں ملک میں مضبوط جمہوریت کے مستقبل سے خو فزدہ ہیں،نوازشریف اقتدارسے باہرہوگئے،اب کسے سزادینے کی کوششیں کی جارہی ہے؟ نوازشریف بہانہ تھااصل نشانہ پاکستان کا استحکام ہے۔

بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزی،2شہری شہید،ایک زخمی ،پاکستان کا بھرپور جواب چوکی تباہ، ایک فوجی ہلاک ،4سے5زخمی :آئی ایس پی آر
سابق صدر آصف علی زرداری ،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے  وزیر داخلہ احسن اقبال کا  کہنا ہے کہ طاہرالقادری،آصف زرداری،عمران خان فسادپھیلارہے ہیں، عوام ایسے عناصرکی حرکات سے و اقف اور جانتے ہیں کہ معیشت اورسیاسی استحکام سے کو ن کھیل رہاہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری مقبولیت اورکارکردگی ان کے سر وں پر سوار ہے یہ قوتیں آئندہ الیکشن میں شکست سے خو فزدہ ہوکرانتشارپھیلارہی ہیں،عوام آئندہ الیکشن میں ان کی منفی سیاست کاخاتمہ کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سڑکوں کارخ کرکے ما یوسی کااظہارکررہی ہیں۔احسن اقبال کہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ سے نجات اورمعاشی سرگرمیوں کی بحالی کی سزادی جارہی ہے ،عالمی قوتیں پاکستان سے ا نتقام لینے کے د رپے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں