مذہبی انتہاپسندی اسلامی دنیا تک محدود نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذہبی انتہاپسندی اسلامی دنیا تک محدود نہیں ہے، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اقوام متحدہ کے امن انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں اسلام اور دیگر مذاہب امن کی تعلیم دیتے ہیں ، امریکی عوام پاکستان کے فرنٹ لائن کردار سے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔