نیب کو شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کے اہم شواہد مل گئے

نیب کو شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کے اہم شواہد مل گئے
نیب کو شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کے اہم شواہد مل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )نیشنل اکائنٹی بلیٹی بیورو ”نیب“نے شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کے اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں ، شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کرتے ہوئے صوبائی وزارت اطلاعات اور بلدیات سے اہم ریکارڈ حاصل کرلیے گئے ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے محکمہ بلدیات میں کرپشن سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے ،ادھر نیب نے محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں ۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے ہونے والی تحقیقات میں بھی شرجیل میمن کے خلاف اہم شواہد ملے ہیں جن کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -