ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کرپشن کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے:سینیٹر سراج الحق

ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کرپشن کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ...
ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کرپشن کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے:سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کہا ہے کہ ملک و قوم کی پسماندگی دور کرنے اور مسائل کی دلدل سے نکلنے کیلئے کرپشن کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ عوام کا اصل مسئلہ کرپشن نہیں ،بنیادی ضروریات زندگی ہیں وہ اپنی کرپشن کو تحفظ دینا اور کرپشن کے خلاف متحد قوم کو ڈی ٹریک کرنا چاہتے ہیں۔عوام کو غربت سے نجات اور تعلیم ،صحت ،روز گارکی سہولتوں کی عدم دستیابی کا اصل سبب کرپشن ہے ۔جب تک کرپٹ اور بدیانت ٹولہ اقتدار کے ایوانوں میں براجمان ہے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جدوجہد کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے اور جو لوگ کرپشن سے نظریں ہٹانے اور اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے کہتے ہیں کہ پانامہ اور کرپشن عوام کا مسئلہ نہیں ان کے پروپیگنڈے کے توڑ کیلئے ضروری ہے کہ کرپشن کے خلاف قوم کو منظم کیا جائے تاکہ آئندہ انتخابات میں لٹیروں اور کرپشن کے پروردہ نام نہاد سیاستدانوں کو اقتدار کے ایوانوں میں جانے سے روکا جاسکے ۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بیرونی قرضہ 73ارب ڈالر ہے جبکہ پاکستان سے لوٹا گیا 500ارب ڈالر بیرونی بنکوں میں پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ہونے والی کھربوں روپے کی کرپشن پر قابو پاکر اور بیرونی بنکوں میں موجود پاکستان دولت واپس لا کر ہم عوام کو تعلیم اورصحت کی مفت سہولتوں کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس انتہائی کم قیمت پر دے سکتے ہیں جبکہ لوٹی گئی قومی دولت ملک میں آنے سے حکومت کو کوئی ٹیکس لگانے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔

مزید :

قومی -