پانامہ میں جن کے نام آئے ان کو جیل جانا ہوگا،عمران خان

پانامہ میں جن کے نام آئے ان کو جیل جانا ہوگا،عمران خان
پانامہ میں جن کے نام آئے ان کو جیل جانا ہوگا،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے ہیں ان کو جیل جانا ہوگا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سربراہ تحریک انصاف نے لودھراں میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک کا پیسہ چوری ہوتا ہے تو عوام کاچوری ہوگا اور شریف خاندان امیر ہوجائے گا۔ملکی دولت لوٹ کر شریف خاندان امیر بن گیا۔عمران خا ن نے کہا کہ جرم کرنیوالوں کو جیل جانا ہوگا ،پانامہ لیکس میں سیاست نہیں لوگوں نے جرم کیا ہے۔پانامہ لیکس کیس میں شریف خاندان کی سیاست دفن ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی دولت لوٹ کر شریف خاندان امیر بن گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -