اسحاق ڈار قابل وزیر خزانہ ، ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں : شاہد خاقان عباسی

اسحاق ڈار قابل وزیر خزانہ ، ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں : شاہد خاقان عباسی
اسحاق ڈار قابل وزیر خزانہ ، ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں : شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار ملک کے قابل ترین وزیر خزانہ ہیں ، انہوں نے اپنی قابلیت کی بنا پر پاکستان کی ڈوبتی ہو ئی معیشت کو سہارا دیا ہے، میں بطور وزیر اعظم ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں کیوں کہ آج تک جتنے بھی وزرائے خزانہ آئے ان میں سے کوئی بھی اسحاق ڈار جیسی صلاحیتوں کا حامل نہیں تھا۔

بھارت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں مگر اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتے: شاہد خاقان عباسی
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ” نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پر تمام الزامات بے بنیاد ہیں ان کے خلاف ریفرنسز کو 10قانونی ماہرین کو دکھائیں ، تمام قانونی ماہرین کہیں گے کہ یہ ریفرنس بالکل بے بنیاد ہے، کسی پر الزام لگانے سے کوئی بھی آدمی مجرم نہیں بن جاتا ۔اسحاق ڈار نے پاکستان کے لئے کام کیا ہے ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے ان پر الزامات لگائے جارہے ہیں۔ موجووہ وزیر خزانہ کا موازنہ سابق تمام وزرائے خزانہ کی کارکردگی سے موازنہ کر لیں ، کوئی بھی اسحاق ڈار کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ اسحاق ڈار کا جتنا تعلق نواز شریف کے ساتھ ہے میرا بھی اتنا ہی تعلق ان کے ساتھ ہے، انہیں کابینہ میں میاں صاحب کے ساتھ تعلق کی بنیاد پر شامل نہیں کیا گیا بلکہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لئے ان کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو یہ اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -