پانامہ لیکس ،چودھری نثار کی عمران خان کو ایف آئی اے سے تحقیقات کی پیشکش،ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت سے انکار

پانامہ لیکس ،چودھری نثار کی عمران خان کو ایف آئی اے سے تحقیقات کی پیشکش،ایف ...
پانامہ لیکس ،چودھری نثار کی عمران خان کو ایف آئی اے سے تحقیقات کی پیشکش،ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلرسیداں(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے عمران خان کو پانامہ لیکس پر ایف آئی اے سے تحقیقات کی پیش کش کر دی تاہم تحریک انصاف کو ایف نائن پارک اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ کلر سیداں میں وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ لیکس کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرانا چاہتے ہیں تو تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کے لئے ہم نے پہلے دن دو سابق چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا ،پانامہ لیکس میں میرے پیش رو کابھی نام ہے اس کا بھی نام لیا جائے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
وزیرداخلہ چودھری نثارعلی نے مزید کہا کہ روز روز اسلام آباد کا رخ کرنا مذاق بن گیاہے ،ڈی چوک میں کسی کو جلسے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارک سیرو تفریح کے لئے ہوتے ہیں جلسے جلوسوں کے لئے نہیں ،پورا پاکستان پڑا ہے جہاں مرضی جلسے کریں ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں چڑھ دوڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی،عمران خان کلرسیداں میں آکر جلسہ کرلیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبادمیں جلسے جلوسوں پرکابینہ سے منظوری کے بعدسیاسی جماعتوں سے مشاورت کرینگے،اسلام آبادکے شہریوں نے کیاقصورکیاہے؟انکی زندگیاں اجیرن کردی گئیں۔چودھری نثارنے کہا کہ مجھے خود آف شورکمپنیوں کا نہیں پتا تھا،قوم کو کیا پتا ہوگا،تنقیدکرنیوالے اپوزیشن رہنماو¿ں کے پارٹی قائدین کے نام پانامالیکس میں آئے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
چودھری نثار علی نے مزید کہا کہ گندی زبان استعمال کرنے والے عالم دین نہیں ہو سکتے،دھرنوں اور الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے سامنے جوابداہ ہوں نہ صدر ممنون اور نہ ہی عمران خان کے سامنے ،مجھے اللہ تعالی کےسامنے جوابدہ ہوناہے،عمران خان! مجھے تمھارے آگے جوابدہ نہیں ہونا۔انہوں نے مزید کہاکہ خودانکوائری کااعلان کرتاتوکہاجاتااپنے بندوں سے تحقیقات کرائی جارہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ایف آئی اے ٹیم کے نام بتائیں،ان افسران کو میں اختیاردوں گا،عمران خان جس افسر کا نام لیں گے اسے انکوائری افسرتعینات کردوں گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -