نواز شریف نے عوام میں جاکر اچھا فیصلہ کیا، سابق وزیر اعظم اپنے ترکش کا آخری تیر استعمال کر رہے ہیں: خورشید شاہ

نواز شریف نے عوام میں جاکر اچھا فیصلہ کیا، سابق وزیر اعظم اپنے ترکش کا آخری ...
نواز شریف نے عوام میں جاکر اچھا فیصلہ کیا، سابق وزیر اعظم اپنے ترکش کا آخری تیر استعمال کر رہے ہیں: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رہنماءپیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عوام میں جاکر اچھا فیصلہ کیا ہے ، سابق وزیر اعظم اپنے ترکش کا آخری تیر استعمال کررہے ہیں اور ان کے پاس عوام کے پاس جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں تھا۔

خیبر فور آپریشن بہت اونچائی پر کیا گیا، اس حوالے سے چند روز میں مفصل پریس کانفرنس کروں گا: میجر جنرل آصف غفور
نجی ٹی وی کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو چار سال تک عوام کا خیال نہیں آیا اور انہیں اب معلوم ہوا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ، نواز شریف کا یہ اقدام بڑی دیر کر مہربان آتے آتے کے مترادف ہے۔سابق وزیر اعظم نے اقتدارکے نشے میں عوام کی طاقت کومحسوس نہیں کیا۔ جب نواز شریف ضیاءالحق کے ساتھ تھے تو ذوالفقار علی بھٹو کو قاتل کہتے تھے اب ان کی گردن پر چھری آئی ہے تو کہتے ہیں کہ بھٹو اور بی بی شہید کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ اس وقت پاکستان کی سیاست گندی ہوگئی ہے۔لوگوں نے گالم گلوچ کی سیاست بھی کی اور ایک دوسرے پر الزمات لگا کر اقتدار کی جنگیں بھی لڑی ہیں،

مزید :

قومی -اہم خبریں -