جاوید مرتضیٰ نے کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’وہ عدالتی مفرور ملے تو ٹھوک دو ‘:نجی ٹی وی جیونیوز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضی عباسی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر وہ عدالتی مفرور ملے تو ٹھوک دو ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے رپورٹر نے پروگرام’آج شاہ زیب خانزادہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی سپیکر نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ عدالتی مفرور ادھر ملے تو ٹھوک دو ۔رپورٹر کا کہناتھا کہ جب ہم نے ان سے پوچھا کہ آپ قتل کی دھمکی دے رہے ہیں تو انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہیں نہیں میری بات کا یہ مطلب ہے کہ وہ عدالتی مفرور جس کا میں نام لینا بھی پسند نہیں کرتا ،وہ آئے تو آئین و قانون اور عدالت کے حوالے کر کے ٹھوک دو ،میرامقصد دھمکی دینا نہیں تھا ۔جاوید مرتضیٰ عباسی کا کہناتھا کہ میں چار مرتبہ ڈپٹی سپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں لیکن نوازشریف کا ساتھ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہوں ۔