ملک بھر میں سولر ٹیوب ویل چلائے جائیں گے، آغاز بلوچستان سے ہوگا: وزیر اعظم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک بھر میں کسانوں کے لئے سولر ٹیوب ویل چلائے جائیں گے اور ان کا آغاز پسماندہ ترین صوبے بلوچستان سے ہوگا۔
نواز شریف نے عوام میں جاکر اچھا فیصلہ کیا، سابق وزیر اعظم اپنے ترکش کا آخری تیر استعمال کر رہے ہیں: خورشید شاہ
وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اسلام آباد میں توانائی کے شعبے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔وزیراعظم نے خزانے اور بجلی کی ڈویژنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گردشی قرضوں کا باعث بننے والے عوامل کے خاتمے کیلئے مل کرکام کریں اور اس مسئلے کے حل کیلئے استعداد کار بہتر بنانے اور معمول سے ہٹ کر مسئلے کے حل پر توجہ دیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ لائن لاسسز کی وجوہات اور ان کے تدارک کیلئے قابل عمل حل پر مبنی رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے بجلی کی مسلسل فراہمی اور اعانت کا بوجھ کم کرنے کی غرض سے زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر چلانے کے لئے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت بھی کی جب کہ اس عمل کا آغاز بلوچستان سے ہوگا۔