”میں واحد آدمی ہوں جو 7مرتبہ وزیر بنا “ شیخ رشید کے اس دعوے کا چوہدری نثار نے پوسٹ مارٹم کر دیا ، سابق وزیر داخلہ نے اصل حقیقت بتا دی ،جان کر شیخ رشید بھی گننا شروع کر دیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شیخ رشید کے 7دفعہ وزیر بننے کے دعوے کا آخر کار پوسٹ مارٹم کر دیاہے اور گن کر بتاد یا کہ وہ کتنی بار وزیر بنے ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ میں پاکستان کا واحد عام آدمی ہوں جو سات دفعہ اسمبلی میں آیا اور ساتوں دفعہ وزیر بنا تاہم اس پر چوہدری نثار میدان میں آ گئے اور انہوں نے گن کر بتا دیا کہ شیخ رشید صرف تین مرتبہ ہی وزیر بنے ۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ وہ ایک مرتبہ نوازشریف کے پہلے دور میں ،دوسری مرتبہ نوازشریف کے دوسرے دور حکومت میں اور آخری مرتبہ پرویز مشرف کے دورحکومت میں وزیر بنے ، شیخ رشید تین دفعہ وزیر بنے لیکن وہ ہر جگہ کہتے پھرتے ہیں کہ میں سات دفعہ وزیر بن چکاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہوا کے ہر جھونکے کے ساتھ پارٹی تبدیل کرتے ہیں، عمران خان نے جو کچھ انہیں کہا اگر مجھے کہا ہوتا تو ساری زندگی ان سے ہاتھ نہ ملاتا، عمران نے ان کے حوالے سے کہا تھا کہ ’’ میں شیخ رشید کو کبھی چپڑاسی بھی نہ رکھوں‘‘ لیکن وہ آج کل ان کے چپڑاسی بنے ہوئے ہیں۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں