سکھی کناری پن بجلی منصوبہ بہت بڑی کامیابی، ایک سے دو ماہ میں کام شروع ہو جائے گا، 2018ءتک لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی: خواجہ آصف

سکھی کناری پن بجلی منصوبہ بہت بڑی کامیابی، ایک سے دو ماہ میں کام شروع ہو جائے ...
سکھی کناری پن بجلی منصوبہ بہت بڑی کامیابی، ایک سے دو ماہ میں کام شروع ہو جائے گا، 2018ءتک لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سکھی کناری پن بجلی منصوبہ بہت بڑی کامیابی ہے جس پر ایک سے دو ماہ میں کام شروع ہو جائے گا اور 2022ءمیں مکمل ہو گا۔ یہ منصوبہ 30سال بعد کے پی حکومت کو منتقل ہو جائے گا۔

اسلام آباد اور گردونواح میں 5شد ت کا زلزلہ ،جانی یا مالی نقصا ن نہیں ہوا :محکمہ موسمیات
تفصیلات کے مطابق 870میگاواٹ کے سکھی کناری پن بجلی منصوبے کیلئے مالی امور مکمل ہونے پر پی پی آئی بی اور ایس کے ہائیڈروکے درمیان فنانشل کلوزمعاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سکھی کناری پن بجلی منصوبہ بہت بڑی کامیابی ہے جس پر ایک سے 2ماہ میں کام شروع ہو جائے گا۔
اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر ہے اور یہ 2022ءمیں مکمل ہو گا۔ 870 میگاواٹ کا سکھی کناری پن بجلی منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے جو ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہار پر لگے گا اور 30 سال بعد کے پی کے حکومت کو منتقل ہو جائے گا۔
اس موقع پر انہوں نے دیگر منصوبوں سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ چشمہ نیوکلیئر 4 اپریل میں کام شروع کردے گا جبکہ کوشش ہے کہ نندی پور کو گیس پر منتقل کرنے کا عمل اپریل تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ 2018ءتک ختم ہو جائے گی تاہم جن علاقوں میں بجلی چوری ہے وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔

نعیم بخاری سے قانونی سوالات پوچھیں تو وہ پتلی گلی سے نکل جاتے ہیں، سوالات کیساتھ فلرٹ نہ کریں: عدالت
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے زمین خریداری کا کام مکمل ہو چکا ہے اور نیلم جہلم منصوبہ رواں سال کام شروع کر دے گا۔ چشمہ فور کی بجلی بھی اپریل میں سسٹم میں آ جانے کی توقع ہے۔ پانی کی پالیسی کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل لے جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -