پاکستان کا آبدوز کے ذریعے کروز میزائل بابر 3کا کامیاب تجربہ،وزیراعظم اور آرمی چیف کی قوم اور ٹیم کو مبارک باد

پاکستان کا آبدوز کے ذریعے کروز میزائل بابر 3کا کامیاب تجربہ،وزیراعظم اور ...
پاکستان کا آبدوز کے ذریعے کروز میزائل بابر 3کا کامیاب تجربہ،وزیراعظم اور آرمی چیف کی قوم اور ٹیم کو مبارک باد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے آبدوز کے ذریعے کروز میزائل بابر 3فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے دفاعی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد پاکستان کادفاع مزید مضبوط ہو گیاہے۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق کروز میزائل بابر تھری 450 کلومیٹر تک با آسانی اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے ۔کروزمیزائل کے کامیاب تجربے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے قوم اور تجربہ کرنے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے کامیاب تجربے ٹیم اور قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ  پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پرکاربندہے، بابرتھری میزائل جدیدٹیکنالوجی میں ترقی اورخودانحصاری کامظہرہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -