باپ بیٹے میں اتحاد ،آصف زرداری اوربلاول بھٹوایک ہی انتخاب نشان پر انتخاب لڑیں گے

باپ بیٹے میں اتحاد ،آصف زرداری اوربلاول بھٹوایک ہی انتخاب نشان پر انتخاب ...
باپ بیٹے میں اتحاد ،آصف زرداری اوربلاول بھٹوایک ہی انتخاب نشان پر انتخاب لڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی اور پا کستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے اتحاد کرلیا،بلاول بھٹوزرداری اورآصف زرداری ایک ہی انتخاب نشان پر انتخاب لڑیں گے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور پا کستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے اتحاد کرلیا،بلاول بھٹوزرداری اورآصف زرداری ایک ہی انتخاب نشان پر انتخاب لڑیں گے،سابق صدر آصف زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدراور بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں،دونوں رشتے میں باپ بیٹے ہیں،ضمنی الیکشن مارچ سے پہلے کرانے پر مشاورت جاری ہے۔

بلاول کی شادی کا اعلان ، پیپلزپارٹی نے تاریخ بھی دیدی

واضح رہے باپ بیٹے نے ضمنی انتخاب لڑ کر پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اگلے اپوزیشن لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔

مزید :

قومی -