احتساب کمیشن نے صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفریدی کو گرفتار کر لیا ، مائنز اینڈ منزلز سکینڈل میں بھی گرفتاریاں

احتساب کمیشن نے صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفریدی کو گرفتار کر لیا ، مائنز ...
احتساب کمیشن نے صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفریدی کو گرفتار کر لیا ، مائنز اینڈ منزلز سکینڈل میں بھی گرفتاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب کمیشن خیبر پختونخوا نے وزیر معدنیات ضیا اللہ آفریدی کو اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی کو احتساب کمیشن خیبر پختونخوا نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

صوبائی احتساب کمیشن کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ حامد خان کے مطابق معدنیات کی لیز پر 2 سالہ پابندی کے باجود ضیا اللہ آفریدی نے مختلف افراد کو چوری چھپے ٹھیکے دیتے رہے، اس کے علاوہ ان پر غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔صوبائی احتساب کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر سے تحقیقات کی جائیں گی جب کہ نیب نے مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں کمشنر بنوں عصمت اللہ گنڈاپور اور کمشنر معدنیات زیارت خان سمیت 10 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔واضح رہے کہ ضیا اللہ آفریدی کا شمار عمران خان اور وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے انھیں ایک طاقتور شخصیت تصور کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں مائینزاینڈمنرلز میں اربوں روپے کے گھپلوں کے انکشاف کے بعد نیب نے سابق وزیرنواب زادہ محمودزیب اور سیکرٹری مائینزاینڈمنرلز ،کمشنربنوں عصمت اللہ خان کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق غیرقانونی الاٹ منٹ سے قومی خزانے کواربوں روپے کانقصان پہنچا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -