نجم سیٹھی کے سب سے بڑے مخالف عمران خان ان کے حق میں کھل کر سامنے آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ نجم سیٹھی کی’ چڑیا‘ اڑ جائے گی

نجم سیٹھی کے سب سے بڑے مخالف عمران خان ان کے حق میں کھل کر سامنے آگئے، ایسی ...
نجم سیٹھی کے سب سے بڑے مخالف عمران خان ان کے حق میں کھل کر سامنے آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ نجم سیٹھی کی’ چڑیا‘ اڑ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ویسے تو نجم سیٹھی کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور ان پر الیکشن کے دوران 35 پنکچر کا الزام بھی لگا چکے ہیں لیکن آج عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران نجم سیٹھی کے حق میں حیران کن بات کہہ دی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے شریف خاندان پر شدید تنقید کی اور شیخ رشید کے ساتھ جمعرات کو قومی اسمبلی کے احاطہ میں پیش آنے والے واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ہی مخالفین کو مار پڑوائی ہے ۔ نواز شریف نے 1989 میں سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کو مار پڑوائی جبکہ 1997 میں انہوں نے نجم سیٹھی کو مار پڑوائی۔
عمران خان نے کہا کہ اب نواز شریف 1997 کے زمانے میں نہ رہیں بلکہ زمانہ بہت بدل چکا ہے اور میں نواز شریف کیلئے بہت خطرناک ہونے والا ہوں۔ عمران خان نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی گرفتاری کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

مزید :

قومی -