وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا ہر نوجوان اقبال کا شاہین ہو گا،عمران خان کایوم اقبال پر پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 140ویں یوم ولادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا ہر نوجوان اقبال کا شاہین ہوگا،عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مفکرپاکستان نے مسلمانوں کو قومی حمیت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کرنے کا درس دیا،انہوں نے اپنے بصیرت افروز کلام سے غلام اور منتشر قوم کو یکجا کیا۔