پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک بن چکا،اب بڑے بڑے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب میلوں پر پابندی ختم کرائیں،ریاض پیرزادہ

پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک بن چکا،اب بڑے بڑے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی ...
پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک بن چکا،اب بڑے بڑے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب میلوں پر پابندی ختم کرائیں،ریاض پیرزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک بن چکا ہے اورسپورٹس بورڈ میں تمام سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں،پاکستان اب بڑے بڑے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ کھیلوں کی بحالی میں فوج کی بڑی قربانیاں ہیں اور سپورٹس سے متعلق دن بدن اچھی خبریں آ رہی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے گزارش ہے کہ دیہاتی میلوں سے پابندی اٹھائی جائے،ان کا کہناتھا کہ قوموں کا مثبت امیج کھیلوں سے ہی بنتا ہے اورفول پروف سیکیورٹی دینے پرسیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،وفاقی وزیر نے کہا کہ انشاءاللہ ہمارے اولمپک میڈل بھی بنیں گے اور اس کیلئے فٹ بال کی صوبائی تنظیموں کو بھی سپورٹ کریں گے،ریاض پیرزادہ نے کہا کہ فیفا کے چارٹر اور رول کو سپورٹ کرتے ہیں،سپورٹس یونیورسٹی کا چارٹر دسمبر تک بن جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہاکی اور کرکٹ کو بہت آگے لے کر جانا ہے، سوئمنگ فیڈریشن کوبھی معاملات کاجواب دیناہوگاجس کی تفصیلات مانگ لی ہیں،ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس بورڈکوسوئمنگ فیڈریشن کے آڈٹ کاکہاہے۔

مزید پڑھیں:۔ترکی کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک ، 16 زخمی

مزید :

قومی -