احتساب عدالت کا کیپٹن (ر)صفدر کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم

احتساب عدالت کا کیپٹن (ر)صفدر کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم
احتساب عدالت کا کیپٹن (ر)صفدر کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کو 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جس کے بعد جج محمد بشیر نے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کیپٹن صفدر کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی درخواست کی جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے؟۔ جج محمد بشیر نے کہا ”آرڈر میں لکھ دیتے ہیں کہ جب بھی کوئی ملزم ملک سے باہر جائے گا تو وہ عدالت کو پیشگی بتائے گا“۔ عدالت نے کیپٹن صفدر  کو نیب ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے انہیں آئندہ عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ لندن سے واپسی پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو ایئر پورٹ سے ہی گرفتار کرلیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -