پاناما پیپرز کی تحقیقات پر تاخیر اپوزیشن کی وجہ سے ہوئی، پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی: دانیال عزیز، طارق فضل چودھری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں دانیال عزیزاور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر تحقیقات کی تاخیر اپوزیشن کی وجہ سے ہوئی۔اس ایشو پر تحقیقات کیلئے وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر خطاب کر چکے ہیں۔حکومت نے پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کو خط لکھا۔ہم نے 1956سے تحقیقات کا کہا لیکن چیف جسٹس نے انکار کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان رہنماوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پاناما پیپرز پر صرف وزیراعظم کو ٹارگٹ کیا۔وزیراعظم کا ان پیپرز میں نام شامل نہیں۔ تحریک انصاف اس ایشو پر میڈیا پر آکر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جہانگیر ترین کی وجہ سے اسمبلی سے نہیں گئے بلکہ انہوں نے اجلاس میں جانا تھا۔پی ٹی آئی والے 70سے 4 سوالوں پر آگئے ہیں۔عمران خان الزامات کی بجائے اپنے صوبے کی خدمت کریں۔جہانگیر ترین نے اپنے کک، مالیوں اور ڈرائیوروں کے نام پر شیئرز کا کام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں جہانگیر ترین اور مونس الہی سمیت کئی اپوزیشن ارکان کے نام بھی شامل ہیں۔