روہنگیا مسلمانوں پر تشدد ،میانمار کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج

روہنگیا مسلمانوں پر تشدد ،میانمار کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید ...
روہنگیا مسلمانوں پر تشدد ،میانمار کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بر ما میں جاری روہنگیا مسلمانوں پر پرتشدد کارروائیوں کے خلاف میانمار کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق میانمار کے سفیر یوون منٹ کو دفتر خارجہ طلب کر کے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے شدید احتجاج کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کی تحقیقات کرائی جائیں اور ان واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور گھناﺅنے جر ائم میںملوث افراد کو کٹہرے میں لا یا جائے ۔تہمینہ جنجوعہ نے میانمار کے سفیر یوون منٹ سے مطالبہ کیا کہ مسئلے کے حل کے لیے کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے ۔اس موقع پر میانمار کے سفیر نے دفتر خارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی حکومت کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیں گے ۔
مزید خبریں :روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے الحمرا ء میں تقریب، فنکاروں کی شدید مذمت

مزید :

قومی -اہم خبریں -