نوازشریف کے خلاف فیصلہ تسلیم تو کر لیا مگر اس سے اتفاق نہیں کرتے ، ادارے اپنی حدود میں کام کریں:ایازصادق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ نواز شریف کے خلاف آنے والا فیصلہ ہم نے تسلیم تو کر لیا مگر اس سے اتفاق نہیں کرتے ، ملکی استحکام کیلئے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں کام کریں۔
سیالکوٹ ایوان: صنعت و تجارت کا حکومت سے میانمار سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ایاز صادق کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنیوالا ہے لیکن یہ کیس تو ابھی چلے گا اور دیکھا جائے گا جبکہ 12ستمبر کو کیس کی سماعت ہے انشا ء اللہ اچھے نتائج آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملکی استحکام کیلئے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں کام کریں اورضروری نہیں کہ پاکستان کے اندر سے سازش کی جائے۔سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کیخلاف آنے والا فیصلہ تو ہم نے تسلیم کرلیا ہے مگر اس سے اتفاق نہیں کرتے اور اس فیصلے کو چیلنج کرنے کاوقت بھی آگیا ہے ۔یہی نہیں امید ہے کہ نظر ثانی پٹیشن کے اچھے نتائج آئیں گے۔