کلبھوشن یادیو نے ایران میں بھی نیٹ ورک بنا یا ہوا تھا :حامد میر

کلبھوشن یادیو نے ایران میں بھی نیٹ ورک بنا یا ہوا تھا :حامد میر
کلبھوشن یادیو نے ایران میں بھی نیٹ ورک بنا یا ہوا تھا :حامد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے بھارتی چینلز سے کلبھوشن یادیو کی سزا پر بات ہوئی ہے ،بھارت میں میڈ یا اور سیاسی جماعتوں نے واویلا مچانا شروع کر دیا ہے لیکن اس سے پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ پاکستان نے ایک دہشت گرد کو سزائے موت سنائی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ کلبھوشن یادیو نے پاکستان کے علاوہ ایران میں بھی نیٹ ورک بنا یا ہوا تھا جو ایک مغربی ملک کے لیے تھا ۔

بھارتی ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی
نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو سزا ئے موت دینے پر پاکستان کو دباﺅ نہیں لینا چاہیے کیونکہ کلبھوشن یادیو کے خلاف بہت زیادہ ثبوت تھے ،وہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث تھا ۔انہوں نے بتا یا کہ کچھ دنوں پہلے ایرانی سفارتکاروں سے بات ہوئی تو انہوں نے بتا یا کلبھوشن یادیو ایران میں بھی ایک نیٹ ورک چلا رہا تھا ،ایران نے اس حوالے سے پاکستان سے بھی انفارمیشن شیئر کی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبول بٹ اور افضل گرو جیسے فریڈ م فائٹرز کو پھانسیاں دیں لیکن اس سے کسی نے نہیں پوچھا ،پاکستان نے تو ایک دہشت گرد کو سزا دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اجمل قصاب کو پکڑا جو کہ نان اسٹیٹ ایکٹر تھا لیکن پاکستان نے بھارت کے اسٹیٹ ایکٹر کو پکڑا جو کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث تھا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -