الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے عمران خان کے توہین عدالت سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا ،تحریک انصاف کے سربراہ کو توہین عدالت کا شو کاز نوٹس جاری کردیا ۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو توہین عدالت کا شو کاز نوٹس جاری کردیا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت پر کارروائی الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں آتی ہے لہذا الیکشن کمیشن ہی اس کیس کی سماعت کرے گا ۔فیصلے میں عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 23اگست کو جواب طلب کیا گیا ہے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف نے پانچ وکیل تبدیل کیے تھے

.اور آخر میں بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کا کیس سننے کا اختیار نہیں جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا

مزید خبریں :سابق وزیراعظم نواز شریف کا کارواں آج دن 11 بجے پھر سڑکوں پر رواں دواں ہو گا، پنجاب ہاﺅس میں کارکنوں کیلئے ناشتے کی تیاریاں جاری

مزید :

قومی -اہم خبریں -