نواز شریف کی ناکام ریلی ان کے خلاف یہودی سازش تھی: فواد چوہدری

نواز شریف کی ناکام ریلی ان کے خلاف یہودی سازش تھی: فواد چوہدری
نواز شریف کی ناکام ریلی ان کے خلاف یہودی سازش تھی: فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ناکام ریلی پرمیاں صاحب بڑے ناراض ہیں کہ ان کے مشیروں نے انہیں فضول مشورہ دیا ہے۔ نواز شریف کا ریلی نکالنا ان کے اپنے ہی خلاف یہودی سازش تھی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا میاں نواز شریف کو ان کے مشیروں نے پھنسوا دیا ہے، میرا خیال ہے کہ یہ میاں صاحب کے خلاف ایک یہودی سازش تھی کہ وہ ریلی نکالیں، اس سے ان کا سب کچھ ایکسپوز ہو گیا۔

ن لیگ کا پاور شو ناکام، ہوائی فائر اپنے ہی پیر میں لگ گیا، گاڑیوں پر چڑھ کر نعرے مارنے والے جیل کا میٹریل ہیں: شیخ رشید
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بندے ہی نہیں ہیں اس لیے نواز شریف بہت ناراض ہیں،یہ اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کر کے کہہ رہے ہیں کہ بندے لے کر آ ئیں لیکن کوئی بھی نہیں آ رہا ۔ اس ریلی کا صرف ایک یہ مقصد ہے کہ کسی طرح سپریم کورٹ نیب کی نگرانی سے اپنا جج ہٹالے تاکہ یہ اپنی مرضی سے کیس چلوا سکیں لیکن بظاہر لگتا ہے کہ اس ریلی نے سپریم کورٹ کو تگڑا کیا اور ان کا جو مقصد تھا وہ یہ حاصل نہیں کرپائے۔

عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں توہین عدالت کیس کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 1976 کے قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کارروائی کر سکتا تھا لیکن 2003 کے قانون میں الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں ہے، یہ ٹیکنیکل مسئلہ ہے جو ہائیکورٹ جا چکا ہے اور اب سپریم کورٹ جا کر رکے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -