نواز شریف عوام کو سپریم کورٹ کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں، وزیر اعظم کی مدت کوئی ’’عدت ‘‘ نہیں جس میں کمی بیشی نہیں ہو سکتی :ڈاکٹر طاہر القادری

نواز شریف عوام کو سپریم کورٹ کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں، وزیر اعظم کی مدت ...
نواز شریف عوام کو سپریم کورٹ کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں، وزیر اعظم کی مدت کوئی ’’عدت ‘‘ نہیں جس میں کمی بیشی نہیں ہو سکتی :ڈاکٹر طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈالٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کو سپریم کورٹ کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں ,نوازشریف کو پانچ معززججوں نے متفقہ طور پر نا اہل قرار دیا یہ شخص ماسٹر آف کرپشن ہے,پارلیمنٹ کی مضبوطی کے بغیر جمہوری نظام مضبوط نہیں ہوتا ، آپ کی حکومت میں 14 افراد قتل ہوئے ،ہم تصادم نہہیں انصاف چاہتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جہلم میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے  ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہنوازشریف کے ساتھ آج جوکچھ ہوا اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں وہ خودہیں،عوام کی طرف سے نا اہل شخص کی ریلی میں عدم شرکت عدالتی فیصلے کی توثیق ہے،شیر بنو شیر روتے کیوں ہو؟ ابھی تو نہ لاٹھی چارج ہوا نہ گھروں پر پولیس کا ریڈ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی5 سالہ مدت آئین پر عملدرآمد سے مشروط ہے،وزارت عظمٰی کے عہدے کی مدت کوئی’’ عدت‘‘ نہیں ہے کہ جس میں کمی بیشی نہیں ہو سکتی،نواز شریف کو آئین کی مدت تو یاد رہتی ہے مگر اقتدار میں رہنے کی شرط یاد نہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سابق نا اہل وزیر اعظم کرپشن ریفرنسز پر گرفتاری کے خوف میں مبتلا ہیں اور وہ بڑی تیزی کے ساتھ اپنی سیاست کا ’’جنازہ ‘‘ لاہور لا رہے ہیں۔انہوں نے نواز شریف سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کا طرز عمل جمہوریت اور آئین کی حدود میں آتا ہے ؟آپ کو یاد نہیں کہ آپ میرے قدموں میں بیٹھا کرتے تھے ،آپ نے آئین کے آرٹیکلز کا پامال کیا ،آپ کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا کسی سیاسی جماعت نے نہیں ، لیکن آپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے عوام کو اکسایا اور ایک بار پھر سپریم کورٹ پر  جارحانہ حملہ کیاہے ۔  

مزید :

قومی -