سینٹ: اعتزاز احسن اور مشاہد اللہ میں نوک جھوک؛نجکاری کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن کا واک آوٹ

سینٹ: اعتزاز احسن اور مشاہد اللہ میں نوک جھوک؛نجکاری کے خلاف قرارداد پیش ...
سینٹ: اعتزاز احسن اور مشاہد اللہ میں نوک جھوک؛نجکاری کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن کا واک آوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ اجلاس میں پی آئی اے کی ہڑتال کے بارے میں بات پر پیپلز پارٹی کے سینٹر اعتزاز احسن اور ن لیگ کے مشاہد اللہ خان میں اس وقت نوک جھوک ہوگئی جب مشاہد اللہ نے پی آئی کی ہڑتال کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال غیر قانونی تھی۔ سیاسی جماعتوں نے اس سے اپنا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔لاگوں کو نجکاری کے بارے میں غلط گائیڈ کیا گیا۔ اس کے بعد اعتزاز احسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایوان میں اونچا بولنے سے کوئی خود کو سچا ثابت نہیں کر سکتا۔ ہر بات دلیل سے کی جائے۔ملازمین کے احتجاج کے بارے میں عدالت فیصلے دے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے تو آئی ڈی پیز کے لئے بھی بیل آوٹ پیکج دیا تھا۔اگر پی آئی اے میں زیادہ ملازمین ہیں تو ان کیلئے گولڈن ہینڈ شیک کا اعلان کیا جائے۔ کچھ دوست جذباتی ہوکر بات کرتے ہیں لیکن ان کو اس ایوان کا تقدس ملحوظ رکھنا ہوگا۔

مزید :

قومی -