ہائیکورٹ نے چوہدری نثار علی خان کو نادرا بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنے سے روک دیا

ہائیکورٹ نے چوہدری نثار علی خان کو نادرا بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنے سے روک ...
ہائیکورٹ نے چوہدری نثار علی خان کو نادرا بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنے سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ سرکاری وکیل حکومت کو بتا دیں سرکاری اداروں کو مرضی سے نہ چلائیں۔

پاکستان نے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا الیون کو 196 رنز سے شکست دیدی
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نادرا اتھارٹی بورڈ کے 8 ممبرز کی تعیناتی کے اقدام کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نادرا ممبران کی تعیناتی میں میرٹ کو نظرانداز کیا گیا ، نادرا خودمختار ادارہ ہے، وزیر داخلہ اجلاسوں کی سربراہی نہیں کر سکتے ۔
عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنے سے روک دیا جبکہ ممبر نادرا طارق محمود اور طارق اکبر کو کام سے روکنے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نادرا کے ڈپٹی چیئرمین کو بھی بطور چیئرمین احکامات جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں، سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دیدیا: شہریار خان
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔ سرکاری وکیل حکومت کو بتا دیں سرکاری اداروں کو مرضی سے نہ چلائیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -