نہال ہاشمی کیخلاف پارٹی کارروائی کر چکی، اب ان کا (ن) لیگ سے کوئی تعلق نہیں: ایاز صادق

نہال ہاشمی کیخلاف پارٹی کارروائی کر چکی، اب ان کا (ن) لیگ سے کوئی تعلق نہیں: ...
نہال ہاشمی کیخلاف پارٹی کارروائی کر چکی، اب ان کا (ن) لیگ سے کوئی تعلق نہیں: ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کیخلاف پارٹی کارروائی کر چکی اب ان کا (ن) لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔

پانامہ کے معاملے پر جے آئی ٹی میں2گھنٹوں میں تحقیقات مکمل ہوسکتی ہے :اعتزاز احسن

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پانامہ کے معاملے کی انکوائر ی کیلئے مہینے، ہفتے نہیں دنوں کی ضرورت ہے ۔حسین نوازاور حسن نوازکہتے ہیں ان سے چھ چھ گھنٹے سوالات ہو رہے ہیں حالانکہ اس کی انکوائر ی2گھنٹوں میں ہوسکتی ہے تو پھر چھ چھ گھنٹے کیا سوالات ہورہے ہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اب احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور نہال ہاشمی کے پیچھے بھی حکمرانوں کا ہاتھ اور منصوبہ ہے کیونکہ حکمران ہر صورت احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں ۔

مزید :

قومی -