جرمنی کے سرمایہ کار پاکستان میں نجکاری کے عمل میں شرکت کریں : وزیر اعظم نواز شریف کا پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب

جرمنی کے سرمایہ کار پاکستان میں نجکاری کے عمل میں شرکت کریں : وزیر اعظم نواز ...
جرمنی کے سرمایہ کار پاکستان میں نجکاری کے عمل میں شرکت کریں : وزیر اعظم نواز شریف کا پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جرمنی کو تقسیم کرنے والی دیوار برلن کے گرنے کے بعد جرمنی میں ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوا جس میں پاکستان اور جرمنی نے کاروباری شرکت داری بھی کی جو آج بھی جاری ہے، آج پھر پاکستان میں کاروبار کے مواقع دستیاب ہیں اور سرمایہ کاری کرنے پر بہترین سہولیتٰں سرمایہ کاروں کی منتظر ہیں تو اس صورتحال میں جرمن سرمایہ کار پاکستان کا رخ کریں۔ وزیر اعظم نے جرمنی دورے کے دوران پاک جرمن کاروباری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا میں جرمنی پاکستان کا چوتھا بڑا شراکت دار ہے ،اور جرمنی کے کاروباری حضرات کو پاکستان میں نجکاری عمل میں شرکت کی دعوت بھی دیتے ہیں۔ حکومتی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں معاشی ترقی ہوئی ہے ۔جبکہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئے ہیں۔میرٹ اور شفافیت حکومت پاکستان کا طرہ امتیاز ہے۔ملک میں جاری بجلی بحران کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاری بجلی بحران کی بڑی وجہ بجلی کی چوری ہے، ہماری حکومت بجلی چوری روکنے اور نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور جلد اس میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔جبکہ مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہوا ، پانی ، کوئلہ اور سورج کی مدد سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور جلد اس بحران سے نکل آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے کا گیٹ وے بنائیں گے جس کے باعث پاکستان کی ترقی ہو گی۔

مزید :

قومی -Headlines -