عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزمات بے بنیاد ہیں :ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک

عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزمات بے بنیاد ہیں :ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک
عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزمات بے بنیاد ہیں :ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزمات بے بنیاد ہیں 

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک  سعید احمد کا کہنا ہے کہ  وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار بہت پرانے دوست ہیں جن کے کہنے پر پاکستان آیا، انہوں نے یہ کہہ کر پاکستان بلایا کہ ملک کی خدمت کرنے کا وقت آگیا ہے اس لئے پاکستان آکر اپنی خدمات پیش کریں جس پر پاکستان آیا لیکن اگر یہی خدمات کا صلہ ہے تو دوبارہ بیرون ملک چلا جاتا ہوں۔ انہوں نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں بیرون ملک خوشحال زندگی گزار رہا تھا اور قوم کی خدمت کے لئے پاکستان آیا لیکن مجھ پر لگائے گئے الزامات سے بہت صدمہ پہنچا ہے۔

مزید :

قومی -