وزیراعظم نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا:سید خورشید شاہ

وزیراعظم نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا:سید ...
وزیراعظم نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا:سید خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت جاسوسوں کو ایسی ہی سزائیں ملتی ہیں،حکومت دنیا کو بتائے کہ پاکستان نے آئین و قانون کے مطابق سزا کا فیصلہ سنایا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا افسر پاکستان سے پکڑا گیا اور کلبھوشن کا معاملہ پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے۔یاد رہے کہ بھارتی را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے پر گزشتہ روز سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مزید :

قومی -