پاکستان دنیا میں کشکول لئے نہیں گھوم رہا، ضرب عضب پر 3 سال میں 10 ارب روپے خرچ ہوئے: اسحاق ڈار

پاکستان دنیا میں کشکول لئے نہیں گھوم رہا، ضرب عضب پر 3 سال میں 10 ارب روپے خرچ ...
پاکستان دنیا میں کشکول لئے نہیں گھوم رہا، ضرب عضب پر 3 سال میں 10 ارب روپے خرچ ہوئے: اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں کشکول لئے نہیں گھوم رہا ، پاکستان اپنے وسائل کے ساتھ ہی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ ضرب عضب پر 3سال میں10ارب روپے خرچ ہوئے۔جب حکومت سنبھالی تو معاشی خسارہ 8.8فیصد تھا جبکہ اس سال مالی خسارے کاہدف 3.8 فیصد رکھاہے۔

وزیر اعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے, پانامہ فیصلے کے بعد قوم شکر ادا کریگی:عمران خان کی شیخ رشید اور بابر اعوان سے گفتگو
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ضرب عضب اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی وجہ سے مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دیگرممالک کے مقابلے پاکستان میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔گزشتہ سال کا معاشی خسارہ6.4فیصد تھا جبکہ اس سال مالی خسارے کاہدف 3.8 فیصد رکھاہے۔ حکومت نے رواں سال ایکسپورٹرزکو180 ارب روپے کا پیکج دیا۔

کلبھوشن کا مقدمہ پاکستانی قوانین کے عین مطابق چلایا گیا،فیصلے کے بعد پاک بھارت کشیدگی بڑھے گی ،سول حکومت کو مقدمے کا علم نہ ہونے کا تاثر درست نہیں:پرویز مشرف
انہوں نے گذشتہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 212 ارب کے ٹیکس ریفنڈزہمیں ورثے میں ملے تھے اس لئے رواں سال ٹیکس وصولی کاہدف 3500 ارب روپے رکھاگیاہے۔

مزید :

قومی -