پرائیویٹ سکول وقت سے پہلے ہی کھل گئے، غیر حاضر طلباءکو کل پہنچنے کا حکم، ای ڈی او ایجوکیشن کا سخت کارروائی کا اعلان

پرائیویٹ سکول وقت سے پہلے ہی کھل گئے، غیر حاضر طلباءکو کل پہنچنے کا حکم، ای ...
پرائیویٹ سکول وقت سے پہلے ہی کھل گئے، غیر حاضر طلباءکو کل پہنچنے کا حکم، ای ڈی او ایجوکیشن کا سخت کارروائی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل ہی شہر میں اکثر پرائیویٹ سکول کھل گئے ہیں جبکہ سرکاری سکولوں کو 15اگست سے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں کے ختم ہونے سے قبل ہی اکثر پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے محکمہ تعلیم کی اجازت کے بغیر ہی  گزشتہ روز سے سکول کھول لیے ہیں اور نہ ہی محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس سے  لاہور کے اکثر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں گہما گہمی رہی ہے جبکہ سکولوں میں نہ آنے والے بچوں کے والدین سے رابطہ کر کے طلبا ءو طالبات کو کل سے  سکول میں آنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کو 15اگست سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم گرما کی سالانہ تعطیلات 14اگست کو ختم ہو رہی ہیں۔جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں 15اگست سے تعلیمی ادارے ،سکولز اور کالجز15اگست سے کھولے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے ای ڈی او تعلیم پرویز اختر خان نے بتایا کہ سرکاری تعلیمی ادارے 15اگست سے کھولے جا رہے ہیں۔تاہم پرئیویٹ سکول کھولنے کے بارے حکم نہیں دیا گیا خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

قومی -