اپوزیشن جماعتوں نے طاہرالقادری کا ساتھ دیا توان کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا:رانا ثنا اللہ

اپوزیشن جماعتوں نے طاہرالقادری کا ساتھ دیا توان کی سیاست کا جنازہ نکل جائے ...
اپوزیشن جماعتوں نے طاہرالقادری کا ساتھ دیا توان کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا:رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اس بارکینٹنرپراکیلے بیٹھنے کوتیارنہیں اگر ان کے ساتھ ہمارے مخالفین بھی بیٹھ گئے تو ان سب کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا۔

یہودیوں اور اسرائیل کی تضحیک قابل قبول نہیں:جرمن وزیر داخلہ
نجی چینل ”دنیانیوز“کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میراختم نبوتﷺ پرمکمل ایمان ہے،ہماراآئین اقلیتوں کومذہبی آزادی دیتاہے میرے بیان کواستعمال کرنےکی کوشش کی گئی، عوام ان کاایجنڈا جان چکے ہیں بلیک میلنگ سیاسی ہویامذہبی جھکوں گانہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیرحمیدالدین سیالوی ہمارے بزرگ ہیں میں ان کی عزت کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاون رپورٹ پربحرانی کیفیت پیداکی جارہی ہے کہاجارہاتھاماڈل ٹاون رپورٹ آنے کے بعد(ن)لیگ ختم ہوجائےگی۔شہباز شریف کی جانب سے پیرحمیدالدین سیالوی کو کئے گئے فون کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیر صاحب سے کہا تھا کہ جب بھی سرگودھا آیا ملاقات ہوگی ،انہیں ان کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

قومی -