ہالینڈ کی ملکہ میکسیماکا نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ،مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ و ہالینڈ کی ملکہ میکسیمانے نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے ملکہ میکسیما کو بریفنگ دی۔ چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار کا نظام ہرلحاظ سے محفوظ اور نقائص سے پاک ہے، نادرا کے پاس دنیا کا بہترین سسٹم موجود ہے۔
واضح رہے کہ ملکہ میکسیما منگل کے روز پاکستان کے دورے پر آئی تھیں جہاں وزیر اعظم ہاو¿س میں ان کا استقبال کیا گیا علاوہ ازیں انہوں نے اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔